اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کا نوجوان استاد ڈاکٹر سہیل اکرم کی اچانک وفات پر اظہار افسو س

منگل 13 اکتوبر 2015 18:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن جامعہ بلوچستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، جنرل سیکرٹری پروفیسر نثار شاہوانی، نائب صدر فرید خان اچکزئی و کابینہ کے دیگرتمام ممبران نے جامعہ بلوچستان شعبہ شماریات کے نوجوان استاد ڈاکٹر سہیل اکرم کی اچانک و ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ وغم و رنج کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ انکا انتقال جامعہ بلوچستان کے لئے انتہائی نقصاندہ ہے کیونکہ موصوف نے حال ہی میں بیرونی ملک سے شماریات میں پی ایچ ڈی کی تھی اور جامعہ بلوچستان میں دل جمعی سے اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی طرف سے بروز جمعرات 15اکتوبر2015ء دن 11:00بجے صبح یونیورسٹی آڈٹیوریم آرٹس بلاک ڈاکٹر سہیل اکرم اور مرحوم پروفیسر دانیال عزیز کے ایثال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس منعقد ہو گا تمام اساتذہ کرام ، آفیسران اور ملازمین و دیگر سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

`

متعلقہ عنوان :