جاپان کے تاجربرادری بلوچستان میں سرمایہ کاری اورکاروبارکرنے کے خواہاں ہے،ڈپٹی قونصل جنرل جاپان

جاپان نے ہمیشہ پاکستان کی ہرممکن مدد کی ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے،چیمبرآف کامرس سے خطاب

منگل 13 اکتوبر 2015 18:04

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ڈپٹی قونصل جنرل جاپان شینٹو نے کہاہے کہ جاپان کے تاجربرادری بلوچستان میں سرمایہ کاری اورکاروبارکرنے کے خواہاں ہے تاہم امن وامان کی صورتحال کے باعث وہ یہاں آنے کوتیارنہیں باہمی تبادلے کاوفد اس وقت یہاں ممکن ہوگاجب بلوچستان میں حالات بہترہوجاپان نے ہمیشہ پاکستان کی ہرممکن مدد کی ہے اورآئندہ بھی کرتے رہیں گے ان خیالات کااظہارانہوں نے چیمبرآف کامرس بلوچستان کے عہدیداروں سے چیمبرآف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پراعزازی قونصل جاپان ندیم عالم شاہ،چیمبرآف کامرس کے صدرجمال ترہ کئی،نائب صدر سمیع اللہ بلوچ اورسابق ایگزیکٹیوممبرشاہدہ ولی نے بھی خطاب کیاڈپٹی قونصل جنرل جاپان شینٹونے کہاکہ جاپان دنیاکے ہرملک کے ساتھ کاروباربڑھانے کے خواہاں ہے تاہم اس وقت پاکستان اورخاص کربلوچستان میں حالات ٹھیک نہیں ہے جس کی وجہ سے جاپان کی تاجربرادری اورٹوکیوچیمبرآف کامرس کاوفد یہاں آنے کوتیارنہیں جیسے ہی حالات بہترہونگے توجاپان کی تاجربرادری یہاں آکر بلوچستان کی تاجربرادری کے ساتھ کاروبار کرینگے اوریہاں سرمایہ کاری بھی کریں گے لیکن وقت اورحالات اس کااجازت نہیں دے رہاجب یہاں حالات بہترہوتوجاپان کی تاجربرادری خود یہاں آکرسرمایہ کاری کریں گے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاجربرادری کراچی میں جاپان پاکستان بزنس فورم کے ساتھ مل کراپنے کاروباربڑھانے کیلئے وہاں بلوچستان کاچیپٹرقائم کرے تاکہ مستقبل میں آہستہ آہستہ بلوچستان میں بھی یہاں کے تاجربرادری کے ساتھ کاروباربڑھانے میں تعاون کرے انہوں نے کہاکہ جب تک بلوچستان اورجاپان کے چیمبرآف کامرس کے وفودایک دوسرے تبادلہ نہیں کریں گے اس وقت تک کوئی بھی یہاں سرماریہ کاری کوتیارنہیں ہوگاچیمبرآف کامرس بلوچستان کے صدر جمال خان ترہ کئی نے کہاکہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے پاکستان کاسب سے بڑا صوبہ ہے اورجغرافیائی لحاظ سے ایک مخصوص اہمیت کاحامل ہے ایران اورافغانستان کے ساتھ ایک وسیع بارڈر اس کی جغرافیائی پوزیشن کووسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مزیدتقویت بخشتاہے بلوچستان کاکل رقبہ 34.8ملین ایکڑ ہے جبکہ چارفیصدحصہ قابل کاشت ہے صوبے کے جی ڈی پی میں 52فیصد حصہ لائیواسٹاک کاہے پاکستان کا90فیصد ساحلی عالقہ اس صوبے میں ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بہت سے قدرتی وسائل سے مالامال ہے اوراس کاموسم اورزمینی بناوٹ اس کوپھلوں اورسبزیوں کی پیداوار میں مزیداہمیت دیتاہے پھلوں کی کثیرپیداوار کی وجہ سے اس کوپاکستان کافروٹ باسکٹ کہاجاتاہے گوادرایک نہایت ہی اہم ساحلی شہرہے اس ساحلی علاقے کی اہمیت اس کے مخصوص خواص کی وجہ سے ہے انہوں نے کہاکہ گوادر بندرگاہ کی حقیقت پاکستان کے لئے وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ایک صدردروازے کی اہمیت رکھتاہے اکنامک کوریڈور کی وجہ سے اس پورے خطے کی تقدیربلد جائے گی اورکثیرالعلاقائی اورمعاشی ترقی کیلئے ایک نئے دورکاآغاز ہوگاانہوں نے کہاکہ یہاں بہت سے معدنی وسائل ہے جس میں کرومائیٹ،خام لوہا،تانبا،اونیکس ،گرینائیٹ،سیسہ اورزنک جوخاص طورپرشامل ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی کومدنظررکھتے ہوئے معاشی اورقدرتی وسائل اچھی منڈی صوبے میں معدنیات کے قدرتی ذرائع سمیت دیگرصنعتوں کے قیام کی لاتعداد مواقع موجودہیں انہوں نے کہاکہ یہاں کے لوگ جاپان کے سامان کوبہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں اوریہی وجہ ہے کہ بلوچستان کے کاروباری افراد جاپان سے کئی دھائیوں سے بزنس کررہے ہیں جس کی اکثریت بلوچستان کے علاقے چمن سے ہیں ہمیں فخرہے ان کی تعلیم نہ ہونے کے باوجود جاپان کے قانون اورقاعدے کااحترام کرتے ہوئے اپنے کاروبارکوجاری رکھے ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم امیدکرتے ہیں کہ جاپان کے گورنمنٹبھی ان کے ساتھ مکمل تعاون کریگی انہوں نے کہاکہ ہم جاپان کے حکومت سے پرزورمطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بلوچستان میں ڈائریکٹ انویسٹی منٹ کرے اوران صنعتوں کے قیام گوادراوربوستان انڈسٹریل اسٹیٹ میں کیاجاسکتاہے اوران سیکٹرز کی نشاندہی کرنے میں ہماراتعاون تاجربرادری کے ساتھ ہے�

(جاری ہے)

`

متعلقہ عنوان :