لاہورہائیکورٹ نے امپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روک دی

منگل 13 اکتوبر 2015 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے امپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار وں کے وکیل شفقت محمود چوہان نے عدالت کو آگاہ کیا کہ قانون کے تحتریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی کے لئے اسسیمنٹ آرڈ کے بغیر ریکوری کے نوٹس نہیں بھجوائے جا سکتے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے چین سے درآمد کی جانے والی ٹائلوں پرقانون کے برعکس طریقہ کار سے ہٹ کر ریکوری نوٹس بھجوائے۔انہوں نے عدالت کو بتایا کہ قانون کے برعکس بھجوائے گئے ریکوری نوٹسز ایف بی آر کا غیر قانونی اقدام ہے۔ جس پر عدالت نے امپورٹ کردہ ٹائلوں پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی روکتے ہوئے حکم امتناعی جاری کر دیا۔عدالت نے چئیرمین ایف بی آر کو دو ہفتوں کے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔