ہنگری کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات

منگل 13 اکتوبر 2015 17:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان میں ہنگری کے سفیر نے منگل کے روز وزیراعلیٰ پنجاب سے ان کی رہائش گاہ پر واقع ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی ڈلچسپی پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ہنگری کے سفیر نے وزیراعلیٰ پنجاب سے غیر قانونی طریقوں سے ہنگری جانے کی کوششوں میں ملوث پاکستانیوں کوروکنے کیلئے حکمت عملی مرتب کرنے پر زور دیا ۔

ذرائع کے مطابق ہنگری کے سفیر کا کہنا تھا کہ اس طریقہ سے یورپ جانے کی خواہش رکھنے والے پاکستانیوں کی زندگی کو خطرات لاحق رہتے ہیں حکومت کو ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے جو معصوم شہریوں کو غیر قانونی طریقہ سے ہنگری لیجانے پر اکساتے ہیں اور ان سے بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں

متعلقہ عنوان :