مولانا غفور حیدری کی گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی

ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل

منگل 13 اکتوبر 2015 17:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) سینٹ کے ڈپٹی چیئرمین مولانا غفور حیدری نے منگل کے روز گورنر ہاؤس میں گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیا ل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مستحکم ہورہی ہے جس پر ڈپٹی چیئرمین سینٹ عبدالغفور حیدری نے کہا کہ ملک میں جمہوریت پھلتی پھولتی رہنی چاہیے اور اس جمہوریت ہی سے پاکستان کے مختلف بحرانوں پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے حالیہ ضمنی الیکشن پر بھی تبادلہ خیال کیا۔