پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن دل برداشتہ نہ ہو فنڈز میں اضافہ کے لئے وزیراعظم کو سمری بھجواؤں گا، ریاض حسین پیرزادہ

سپورٹس بورڈ میں اگر کوئی بھی کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا ، پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر

منگل 13 اکتوبر 2015 17:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں‘ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ سپورٹس بورڈ میں اگر کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو کے پی کے ٹور ازم کارپوریشن اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام ہونے والی گلیات ٹور دی ریس کے افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں زیادہ تر کھلاڑی غریب ہیں جنہوں نے سپورٹس میں اپنا نام بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کو دل برداشتہ نہیں ہونا چاہئے میں وزیراعظم کو سمری بھجواؤں گا کہ وہ فیڈریشن کے فنڈز میں مزید اضافہ کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپورٹس بورڈ میں اگر کوئی بھی کرپشن ہو گی تو اس کا ذمہ دار میں ہوں گا کیونکہ میں وزیر ہون۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے فیفا کو بار بار لکھا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ بین الاقوامی چارٹر اور قانون کی خلاف ورزی کریں۔ امید ہے کہ پاکستان میں فٹبال کا نظام ٹھیک ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سپورٹس کی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ آج مقابلے کا دور ہے اس کے لئے سپورٹس میں جدید سہولیات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ جو لوگ مذہب اور جمہوریت کا پرچار کرتے ہیں انہوں نے سپورٹس کے لئے کچھ نہیں کیا ہے۔ نیشنل سائیکلنگ ریس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر کے پی کے کے وزیر سپورٹس اینڈ کلچر امجد خان آفریدی اور پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے بھی خطاب کیا۔