ضمنی انتخابات میں مایوس کن نتائج:

پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا

منگل 13 اکتوبر 2015 17:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) لاہور کے حلقہ این اے 122 میں مایوس کن نتائج دکھانے کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی نے نئی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ضمنی انتخابات میں نتائج کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی نے راولپنڈی گیریژن کے تین دسمبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لئے نئی حکمت عملی تیار کر لی ہے اور کوئی چانس نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ایک سینئر پیپلزپارٹی رہنما کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں جماعتوں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے ساتھ مشاورت مکمل ہو گئی ہے معاہدے کے تحت پاکستان پیپلزپارٹی 10 یونین کونسلر اور پاکستان مسلم لیگ کے ساتھ راولپنڈی کی 7 یونین کونسلر میں شراکت دار ہو گی ۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کے ساتھ بھی رابطوں میں ہے