فیصل آبادمیں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کی پولنگ سٹیشنز پر تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 13 اکتوبر 2015 17:34

فیصل آباد۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے فیصل آبادمیں 31اکتوبر کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں قائم کئے گئے پولنگ سٹیشنز پر تمام ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی 257 یونین کونسلز کیلئے 1767پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں جہاں مردوں اور خواتین کیلئے 4111 پولنگ بوتھ ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ 1767پولنگ سٹیشنز میں سے125 پولنگ سٹیشنز مردوں اورخواتین کیلئے مشترکہ طور پر بنائے گئے ہیں تاہم ان میں الگ الگ پولنگ بوتھس ہوں گے اور پردے کابھی خاص انتظام کیاجائیگا۔ انہوں نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن فیصل آبادکے حلقوں میں مردوں کیلئے 823جبکہ خواتین کیلئے 819 پولنگ سٹیشنز قائم کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ان پولنگ سٹیشنز میں مردوں کیلئے 2245اور خواتین کیلئے 1866پولنگ بوتھ قائم ہوں گے جہاں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔