بحریہ فاوٴنڈیشن کالج غوری ٹاوٴن کے کلاس نمائندگان کی تقریب حلف برداری کا انعقاد

منگل 13 اکتوبر 2015 17:33

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بحریہ فاوٴنڈیشن کالج غوری ٹاوٴن کے کلاس نمائندگان کی حلف برداری کی تقریب یہاں منعقد ہوئی۔ بحریہ فاوٴنڈیشن کے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کموڈور (ر) جاوید غنی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے تعلیم و تربیت میں تعلیمی اداروں اور اساتذہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کلاس نمائندگان کو تلقین کی کہ وہ مثالی نظم و ضبط کے ضمن میں بھرپور انداز میں کام کریں۔ سکول کے پرنسپل گروپ کیپٹن (ر) محمد سلیم نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بحریہ کی روایات کے مطابق سکول کو بہترین درس گاہ بنانے کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جائے گی۔