کراچی میں جھگیوں پر تودا گرنے سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 13 اکتوبر 2015 17:33

اسلام آباد ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) قائم مقام اسپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی نے کراچی میں جھگیوں پر مٹی کا تودا گرنے سے ہونے والے انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحومین کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو لواحقین کی ہر ممکن مدد اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایات بھی جاری کیں

متعلقہ عنوان :