پیما کا ترکی اور لبنان میں مقیم شام کے مہاجرین کے لئے امدادی ٹیم بھجوانے کا اعلان
منگل 13 اکتوبر 2015 17:32
اسلام آباد ۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) نے ترکی اور لبنان میں مقیم شام کے مہاجرین کے لئے امدادی ٹیم بھجوانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں قیام امن اور مہاجرین کی بحفاظت وطن واپسی کے لئے اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار پیما کے مرکزی صدر پروفیسر سہیل اختر نے ایک بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ ”پیما“ نے ڈاکٹرز کی عالمی تنظیم فیڈریشن آف اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشنز، ڈاکٹرز ورلڈ وائڈ ترکی اور اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن آف لبنان کے تعاون سے شامی مہاجرین کی امداد کیلئے امدادی سامان جلد ترکی اور لبنان بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے ، اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ پاکستان سمیت پوری عالمی برادری نہ صرف شام میں قیام امن کیلئے اپنی کوششوں کو تیز کرے بلکہ اس کڑے وقت میں مہاجرین کی دیکھ بھال کیلئے تمام دستیاب ذرائع کو بھی بروئے کار لائے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
-
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی،آرمی چیف
-
سینیٹر شبلی فراز نے حکومت سے بات چیت کیلئے مشروط آمادگی ظاہر کر دی
-
پرانی قومی شاہراہ کی مرمت کاکام دسمبر تک مکمل ہوگا، سکھرحیدرآباموٹرویترجیحی منصوبہ ہے،علیم خان
-
پارلیمنٹ کو سنجیدہ لیں، اسپیکر قومی اسمبلی کی وزارتوں اور ڈویژنز کو ہدایت
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردار ایاز صادق
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا، وزیر اعظم
-
وزیر داخلہ محسن نقوی نے 3ماہ میں اسلام آباد کے تھانوں کی صورتحال بہتر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.