محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ مکمل

منگل 13 اکتوبر 2015 17:30

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے مشاورت کا سلسلہ مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کو اس بات کا پابند بنایا گیا ہے کہ وہ محرم الحرام میں پابندی لگائے جانیوالے علماء کرام اور ذاکرین کو اپنے ضلع میں خطاب وغیرہ کی اجازت نہ دیں اور محرم الحرام میں تیار کئے جانیوالے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس میں رکاوٹ بننے والی ہر چیز کو قانون کے دائرہ میں رہتے ہوئے ختم کیا جائیگا تمام مکاتب فکر کے علماء کرام پر واضح کردیا گیا ہے کہ محرم الحرام کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :