محرم الحرام کے دوران علماء کرام اتحاد،اخوت اور روا داری کو فروغ دیں،کیپٹن(ر) محمد آصف

منگل 13 اکتوبر 2015 17:30

سرگودھا۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کمشنرآفس سرگودھا کے کمیٹی روم میں اتحادِ بین المسلمین کے حوالے سے ایک اجلاس ہوا جس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف ،ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید، ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ثاقب منان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) سجاد حسن خان منج کے علاوہ مختلف مسالک کے علماء کرام نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ریجنل پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار حمید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران تمام مسالک کے علماء کرام اتحاد،اخوت اوررواداری کو فروغ دیں کسی بھی قسم کے فرقہ واریت سے اجتناب کریں ایک دوسرے کے نکتہ نظر کا احترام کریں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔

متعلقہ عنوان :