لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کی تعمیر میں متعلقہ اداروں کا کردار قابل تعریف ہے،کمشنر کراچی

منگل 13 اکتوبر 2015 17:24

کراچی ۔ 13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی کی صدارت میں منعقدہ ایک اجلاس میں لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے نارتھ باؤنڈ پر شروع کیے جانے والے تعمیراتی کام اور متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کے کام کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع غربی میں 800 میٹرخالی ہونے والے حصہ پرکام شروع کر دیا گیا ہے۔

جبکہ ضلع وسطی میں نارتھ باؤنڈ والے حصہ پر تعمیرات کو خالی کرانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ کمشنر نے کہا ہے کہ منصو بہ میں متعلقہ اداروں کی کارکردگی قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے قومی اہمیت کا منصوبہ ہے۔ جو کام رہ گیا ہے متعلقہ اداروں کو چاہئے کہ وہ ذاتی دلچسپی لیں اور اسے جلد از جلد مکمل کر نے میں اپنا کر دار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع غربی کے ساتھ ساتھ ضلع وسطی کے خالی ہونے والے 700 میڑ حصہ پر بھی کام جلد از جلد شروع کیا جا ئے گا۔جنر ل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبد لرؤ ف شیخ نے اجلاس کو بتایا کہ چیرمین نے لیاری ایکسپریس وے پر تعمیر کے کام میں پیشرفت کی تعریف کی ہے اور اس سلسلہ میں تمام متعلقہ اداروں کو کر دار اور کوششوں کو سراہا ہے۔

منصوبہ 2002 میں شروع کیا گیا تھا جس کا ساؤ تھ باؤ نڈ سہراب گوٹھ سے ماری پور تک ایک طرف کا راستہ پہلے ہی مکمل ہو چکا ہے اور ٹریفک کے لئے زیر استعمال ہے جبکہ نارتھ باؤنڈ دوسری طرف کے راستہ کے دو اعشاریہ دو کلومیڑ کے حصہ پر تعمیر کا کام رکا ہوا تھا جس پر تعمیر شروع کر دی گئی ہے ۔منتقل کرنے والوں کو معاوضہ کی ادائیگی کے لئے وفاقی حکومت نے 700 ملین روپے جاری کر دئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے سلسلہ میں ایک اہم کو شش ہے اس سے شہر میں ٹریفک کے دباؤ میں کمی واقع ہوگی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ضلع غربی کا 800 میٹر حصہ پہلے ہی خالی کرایا جا چکا ہے ۔ جبکہ ضلع وسطی میں 700 میٹر کا حصہ خالی کرا نے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پروجیکٹ ڈائریکڑ ، لیاری ایکسپریس وے منتقلین کو جلد از جلد معاوضہ کی ادائیگی کرے گی ۔

منصو بہ کے مطابق پچاس ہزار روپے اور ایک 80 گز کا پلاٹ ہر متاثر ہ خاندان کو دیے جا رہے ہیں۔اجلاس میں ، ضلع غربی کے ڈپٹی کمشنر محمد علی شاہ ،ڈپٹی کمشنر وسطی افضل زیدی، لیاری ایکسپریس وے پروجیکٹ کے ڈائریکڑ محمد سرفراز ، جنر ل مینجر نیشنل ہائی وے اتھارٹی عبد لرؤ ف شیخ سندھ بلڈنگز کنٹرول اتھارٹی، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران، انجینئرزاور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :