یونیورسٹی آف لندن کا عالمی اعزاز یافتہ پاکستانی طالبات کو خراج تحسین

منگل 13 اکتوبر 2015 16:53

اسلام آباد/ لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) یونیورسٹی آف لندن نے عالمی اعزاز یافتہ پاکستانی طالبات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ مستقبل میں بھی پاکستانی طلبہ و طالبات عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف لندن کے زیراہتمام منعقد ہونے والے امتحانات میں ٹاپ ٹین میں جگہ بنانے والی دو پاکستانی طالبات زینب سمنتاش اور ذونیرہ شاہد کے اعزاز میں سکول آف انٹرنیشنل لاء کے کیمپس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں یونیورسٹی آف لندن کے پروگرام ڈائریکٹر سائمن آسکی نے خصوصی طور پر شرکت کی اور دونوں طالبات کو یونیورسٹی کی طرف سے تعریفی اسناد اور تحائف پیش کیے۔

اس موقع پر یونیورسٹی آف لندن کے کنٹری مینجرسعد وسیم اور SIL کی پرنسپل ندا ممتاز بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرنے ہوئے سائمن آسکی نے SILکی کوششوں کو سراہتے ہوئے یونیورسٹی آف لندن کی جانب سے پر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ SILکی پرنسپل ندا ممتاز نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ SILنے روایتی طریقہ تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کے لیے دو مختلف دوسرے پروگرامز کا آغاز کر رکھا ہے جس میں قانون کی تعلیم کے حوالے سے طلبہ کو عملی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔