نئے این ایف سی ایوارڈ کا جلد اجراء اور پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی ، پہلے سندھ کی جانب سے این ایف سی کمیشن میں نمائندے کی نامزدگی میں دیر کرنے اور اب پنجاب کے ممبر کے صوبائی وزیر خزانہ بننے کی وجہ سے این ایف سی کا کمیشن نامکمل ہے ، پنجاب سے نامزدگی ہوتے ہی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا،وزیر خزانہ اسحق ڈار

منگل 13 اکتوبر 2015 16:48

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء ) سینیٹ میں وزیر خزانہ اسحق ڈار نے ایوان کو نئے این ایف سی ایوارڈ کے جلد اجراء اور پاکستان سٹیل مل کے ملازمین کو گزشتہ 2 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا یقین دلایا ہے ، انہوں نے کہا کہ پہلے سندھ کی جانب سے این ایف سی کمیشن میں نمائندے کی نامزدگی میں دیر کرنے اور اب پنجاب کے ممبر کے صوبائی وزیر خزانہ بننے کی وجہ سے این ایف سی کا کمیشن نامکمل ہے ، پنجاب سے نامزدگی ہوتے ہی کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا جائے گا ۔

وہ منگل کو سینیٹ میں اعظم خان موسیٰ خیل، تاج حیدر اور دیگر کی طرف سے پیش کی گئی تحریک التواء پر بحث سمیٹ رہے تھے ۔ اسحق ڈار نے کہا کہ 73 کے آئین کے بعد 75 میں پہلا این ایف سی ایوارڈ نافذ ہوا ، پہلا ایوارڈ پاکستان میں 16 سال چلا ، دوسرا ایوارڈ 1991ء میں (ن) لیگ کی حکومت میں نافذ ہوا ، تیسرا این ایف سی ایوارڈ پھر (ن) لیگ کی حکومت نے 1997ء میں نافذ ہوا ، چوتھا ایوارڈ 2010ء میں نافذ ہوا ، جب تک صوبے ممبر نامزد نہ کلیں تب تک ایوارڈ نوٹیفائی نہیں ہوسکتا ، صوبوں کی طرف سے یہ وقت نامزدگی نہ ملنے کی وجہ سے تاخیر ہوئی ۔

(جاری ہے)

اس وقت ایک صوبے سے نامزد ممبر کے وزیر خزانہ بن جانے کی وجہ سے پھر یہ کمیشن نامکمل ہے ، مکمل ہونے تک اجلاس نہیں بلایا جاسکتا ۔ صوبے کو بار بار یاد دہانی کروائی جارہی ہے تاکہ جلد کمیشن مکمل ہو اور اجلاس بلایا جاسکے ۔ پنجاب نے گزشتہ این این ایف سی میں اپنے حصہ میں کمی کرکے دیگر صوبوں کا حصہ بڑھایا ، کے پی کے کو حالت جنگ میں مصروف ہونے کی وجہ سے قابل تقسیم محاصل میں 1 فیصد اضافی کوٹہ دیا ۔

(ن) لیگ کی حکومت نے محاصل کو 19 ارب سے بڑھا کر 26 ارب کردیا ہے ۔ پوری کوشش ہے کہ اگلا این ایف سی ایواڑڈ جلد جاری کیا جائے اس لئے کوشش ہے کہ ایک صوبہ جلد اپنا نمائندے مقرر کرے ۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ وزیر خزانہ پاکستان سٹیل مل کی 2 ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے کیلئے اقدامات کریں ۔وزیر خزانہ نے کہا کہ وہ تنخواہ کی ادائیگی کیلئے کوشش کریں گے ۔