سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے کے بعد بھارت میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو دوستی بس سروس کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے ، اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کی میڈیا سے گفتگو

منگل 13 اکتوبر 2015 16:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ نے کہا ہے کہ سمجھوتہ ایکسپریس بند ہونے کے بعد بھارت میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو دوستی بس سروس کے ذریعے بھیج دیا گیا ہے ، اس حوالے سے بھارتی وزارت خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں پھنسے کچھ پاکستانیوں کو وطن واپس بھجوایا گیا ہے۔ پاکستانی مسافر دوستی بس سروس کے ذریعے آ رہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ سے مسلسل رابطے میں ہیں اور مسافروں بارے تمام معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :