محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا

منگل 13 اکتوبر 2015 16:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) محکمہ داخلہ نے محرم الحرام کے دوران صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ، صوبہ کے 27اضلاع میں ڈیوٹی کے لئے پاک فوج اور رینجرز کو طلب کر لیا گیا ۔محکمہ داخلہ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محرم الحرام کے دوران لاہور سمیت 25حساس اضلاع پاک فوج اور 2اضلاع رینجرز کے حوالے ہوں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ محرم الحرام کے دوران 500علماء کرام کی تقریر پر پابندی کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ دوسرے صوبے کے علماء کرام کی پنجاب میں داخلے پر بھی پابندی عائد ہو گی ۔محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اضلاع میں پاک فوج تعینات کرنے کا فیصلہ محرم الحرام کے مہینے میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لئے کیا گیا ہے ۔موبائل فون پر پابندی کا فیصلہ پولیس کی درخواست پر ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :