وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے سابق صدر غلام قادر سولنگی کے انتقال پرتعزیت

منگل 13 اکتوبر 2015 16:41

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے سینئر رکن اور پی پی ضلع جنوبی کے سابق صدر غلام قادر سولنگی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا ر کرتے ہوئے انکی پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحوم کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔