پنجاب بھر میں644ٹریفک حادثات میں 06 ا فراد جاں بحق،760 زخمی

منگل 13 اکتوبر 2015 16:41

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) پنجاب کے مختلف مقامات پرگزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 644ٹریفک حادثات میں 06افراد جاں بحق جبکہ 760زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال میں پہنچایا گیاجبکہ237افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پرموقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔جبکہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ان حادثات کے دوران06افراداپنی جان کی بازی ہارگئے ۔

ریسکیو 1122کے پراونشل سیل کو موصول ہونے والی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 276 ڈرائیورز14کم عمرڈرائیو379مسافراور105پیدل چلنے والے متاثر ہوئے ۔اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ144ٹریفک حادثات کی کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت144متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 58حادثات میں67متاثرین کے ساتھ دوسرے ملتان 37 حادثات میں42متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات میں کل760متاثر ہونے والوں میں سے579مرد اور181خواتین شامل ہیں جبکہ زخمی ہونیوالوں میں97افراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور471فراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان او192زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زیادہ تھی۔ان ٹریفک حادثات کے بیش تر واقعات میں زیادہ تر544موٹر سائیکلز90آٹو رکشے59موٹر کاریں35مسافربس16ٹرک، اور77دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :