یونس خان نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنزسکور کرنے کا22سالہ ریکارڈ توڑ دیا’ پاکستان کے کامیاب ترین ٹیسٹ کھلاڑی بن گئے

منگل 13 اکتوبر 2015 16:40

یونس خان نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنزسکور کرنے ..

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ تر ین اخبار13اکتوبر۔2015ء )قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے بازم یونس خان نے جاوید میانداد کا پاکستان کے لیے زیادہ ٹیسٹ رنزسکور کرنے کا22سالہ ریکارڈ توڑ دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں جب یونس بیٹنگ کرنے میدان میں اترے تو انہیں پاکستان کا کامیاب ترین ٹیسٹ کھلاڑی بننے کے لیے 19رنز درکار تھے ،37سالہ تجربہ کاربلے باز نے آف سپنر معین علی کی گیند کو مڈ وکٹ باؤنڈری کے اوپر سے چھکا مار کر یہ ریکارڈ اپنے نام کیا ۔

سابق کپتان جاوید میانداد نے 1976ء سے 1993ء کے درمیان 124ٹیسٹ میچز میں 52.57کی اوسط سے 8832رنز سکور کیے تھے جس میں 23سنچریاں اور 43نصف سنچریاں شامل تھیں جب کہ یونس خان نے 2000ء سے اب تک 102ٹیسٹ میچز میں 54.20کی اوسط سے 8836رنز سکور کر لیے ہیں جن میں 30سنچریاں اور 29نصف سنچریاں شامل ہیں۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان اب تک ٹیسٹ کرکٹ میں 5ڈبل سنچریوں کے علاوہ 1ٹرپل سنچری بھی داغ چکے ہیں ۔