بھارتی سافٹ ویئر کمپنی ”انفوسس“ کے خالص منافع میں 9.8 فیصد اضافہ

منگل 13 اکتوبر 2015 13:55

بنگلور۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) بھارتی سافٹ ویئر کمپنی ”انفوسس“ کے خالص منافع میں رواں سال کی تیسری سماہی کے دوران 9.8 فیصد اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

بھارت کی دوسری بڑی آئی ٹی سروسز فراہم کرنے والی کمپنی کے جاری بیان کے مطابق رواں سال جولائی سے ستمبر کے دوران خالص منافع 33.98 ارب روپے رہا جو کہ گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے خالص منافع کے مقابلے میں 9.8 فیصد زائد ہے۔ گزشتہ سال جولائی سے ستمبر کے دوران 30.96 ارب روپے خالص منافع حاصل ہوا تھا۔

متعلقہ عنوان :