ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں مندی کا رجحان

منگل 13 اکتوبر 2015 13:52

ٹوکیو۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) ایشیا کے بیشتر حصص بازاروں میں منگل کو مندی کا رجحان رہا۔ ٹوکیو سٹاک ایکسچینج میں کاروباری سرگرمیوں کے دوران حصص کی قیمتوں میں 0.93فیصد کمی ریکارڈ کی گئی اور اہم ترین نکی 225- انڈیکس 172.00 پوائنٹس کی کمی سے 18266.67 پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ ٹوپیکس انڈیکس 0.75فیصد یا 11.30 پوائنٹس کی کمی سے 1503.83 پوائنٹس کی سطح پر ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسی طرح ایشیا دیگر حصص بازاروں میں بھی مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا۔