آج کا بچہ کل قوم کا معمار ہوگا‘ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں‘ نبیلہ

منگل 13 اکتوبر 2015 13:51

مردان۔13 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء )کام نیٹ یونین کونسل کس کورونہ مردان کی کمیونیکیشن آفیسر نبیلہ نے کہا ہے کہ 5سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں‘ پولیو ٹیموں نے گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تین روزہ انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

پولیو واک میں سکول کے بچوں، مرد اور خواتین نے شرکت کی۔ انہوں نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جس کی وجہ ے بچہ ساری عمر معذوری کا شکار رہتے ہیں والدین کابھی فرض بنتا ہے کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کرکے اپنے بچوں کو پولیو کے بچاؤ کے قطرے پلائیں تاکہ آج کابچہ کل معمار قوم بن کر ملک و قوم کی خدمت کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ پولیو قطرے سے محروم نہ رہے۔ والدین ہر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں۔