ایشائی نوجوان نے اپنے ہم کمرہ دوست کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 اکتوبر 2015 12:19

ایشائی  نوجوان  نے اپنے ہم کمرہ دوست کو موت کے گھاٹ اُتار دیا۔

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 13 اکتوبر 2015ء): ایشیائی نوجوان نے غصے میں اپنے ہم کمرہ دوست کو موت کے گھاٹ اُتار دیا . تفصیلات کے مطابق ایشیائی نوجوان نے دوستوں کے ہمراہ تذلیل کرنے پر اپنے ہم کمرہ دوست کو موت کے گھاٹ اُتار دیا.

(جاری ہے)

مجرم نے عدالت کو بتایا کہ دوستوں کر بُلا کر تذلیل کرنے پر میں اپنے دوست کو ڈانٹ رہا تھا جس پر اس نے مجھے ایک مرتبہ “ھر اپنے دوستوں کو بلانے اور مجھ پر تشدد کرنے کی دھمکی دی جس پر میں غصے میں آ گیا. مدعی کا کہنا ہے کہ غصے میں مجرم نے چاقو نکالا ار مقتول کے جسم کے متعدد حصوں میں گھونپ دیا. کیس کی سماعت کے بعد عدالت نے مزید سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے مجرم کے اہلٍ خانہ کو طلب کر لیا.