آئندہ 24گھنٹوں کے دوارن لاہور، پنجاب کے بالائی علاقوں راولپنڈی ،اسلام آباد سمیت چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 13 اکتوبر 2015 12:14

آئندہ 24گھنٹوں کے دوارن لاہور، پنجاب کے بالائی علاقوں راولپنڈی ،اسلام ..

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 اکتوبر۔2015ء) محکمہ موسمیات کے ماہرین نے آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب کے بالائی علاقوں راولپنڈی ،اسلام آباد،گوجرانوالہ،سرگودھا ڈویژن سمیت خیبر پختونخواہ ،بالائی فاٹا ،مالا کنڈ ،ہزارہ ،پشاور ،کوہاٹ ،بنوں و مردان ڈویژن اور گلگت بلتستان و کشمیر سے ملحقہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے ترجمان نے بتایا کہ تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم کے خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گزشتہ روز بھی ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہا۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ گرمی نوکنڈی ،دالبندین ،تربت اور سبی میں پڑی جہاں پر زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔