Live Updates

`ایک الیکشن کی بنیاد پر کسی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا،پرویز رشید

لاہور ن لیگ کا قلعہ ہے اور رہے گا، این اے 122 سے ہماری کامیابی نے پی ٹی آئی کے دعوے مسترد کردیئے، انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا اخلاقی فتح ہے، نجی ٹی وی سے گفتگو `

پیر 12 اکتوبر 2015 23:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ایک الیکشن کی بنیاد پر کسی کی مقبولیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکتا۔ لاہور ن لیگ کا قلعہ ہے اور رہے گا۔ این اے 122 سے ہماری کامیابی نے پی ٹی آئی کے دعوے مسترد کردیئے۔ انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا اخلاقی فتح ہے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اوکاڑہ میں تحریک انصاف کے امیدوار کی ضمانت ضبط ہوگئی ہے۔

عمران خان نے بھرپور انتخابی مہم چلائی اپنے امیدوار کو متعارف کرایا انتخابی نتائج کو کھلے دل سے تسلیم کرنا ہی اخلاقی فتح ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز حلقہ این اے 122 میں جو عمران کے ساتھ جو ہوا وہ کہہ سکتے ہیں ان کی بداخلاقی کو شکست ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف الیکشن کمیشن کی ہمارے ساتھ مل کر دھاندلی ثابت نہیں کر سکی۔ 2013 ء کے انتخابات صاف و شفاف تھے۔

پاکستان بگڑے ہوئے نظام کو ٹھیک کرنے کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ ایک دوسرے پر الزام تراشی سے پاکستان کف فائدہ نہیں نقصان ہوگا۔ انتخابی اصلاحاتی کمیٹی کام کررہی ہے اور جلد اس کی رپورٹ آجائے گی۔ مہنگائی کی شرح کم ترین سطح پر آگئی ہے زرمبادلہ ذخائر بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں قرضے حکومت ادا کررہی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات