70 لاکھ سے زائدگیس چوری کا ملزم لاہورہائیکورٹ سے ضمانت خارج ہونے پر فرار

بجلی اورگیس چوری ریاست کے خلاف جرم ہیں۔ گیس اوربجلی چورکسی رعایت کے مستحق نہیں‘جسٹس ارم سجاد گل کے ریماکس

پیر 12 اکتوبر 2015 23:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ نے ہربنس پورہ کے علاقہ میں قائم واٹرہیٹنگ فیکٹری کے مالک محمد عتیق کی70 لاکھ سے زائدگیس چوری کرنے کے مقدمہ میں درخواست ضمانت خارج کردی۔ ملزم احاطہ عدالت سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بجلی اورگیس چوری ریاست کے خلاف جرم ہیں۔ گیس اوربجلی چورکسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جسٹس ارم سجاد گل کی عدالت میں 70لاکھ سے زائد گیس چوری کرنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عتیق کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ ملزم کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ سوئی گیس حکام نے اس کے خلاف 28اپریل 2015کو تھانہ ہربنس پورہ میں 70لاکھ سے زائد کی گیس چوری کرنے کا مقدمہ درج کروایا۔اس سے قبل اس کے خلاف گیس چوری کا کوئی مقدمہ درج نہیں ہے، وہ بے گناہ ہے۔

(جاری ہے)

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی گیس چوری کے مقدمہ میں درخواست ضمانت منظورکی جائے۔ سوئی گیس کے سینئر لیگل ایڈوائزر رانا ضیااسلام منج نے درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نے ہربنس پورہ کے علاقہ عامر ٹاؤن میں واٹرہیٹنگ کی فیکٹری لگارکھی ہے اورملزم عرصہ دارز سے بائی پاس کے ذریعے مین پائپ لائن سے گیس چوری کررہاتھاملزم کی فیکٹری سے گیس چوری کر نے والے الات بھی برامد کئے گئے اورموقع کی تصاویر اورویڈیو بھی موجود ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ ملزم نے 70لاکھ 69 ہزار سے زائد کی گیس چوری کی اورملزم پولیس تفتیش میں بھی قصوروارہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم کی درخواست ضمانت خارج کی جائے۔ عدالت نے فریقین کے وکلائکے دلائل سننے کے بعد ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم احاطہ عدالت سے ہربنس پورہ پولیس کے سامنے عدالت سے فرارہوگیا۔

متعلقہ عنوان :