لاہور میں بالاخر خواتین کیلئے مخصوص گلابی رکشہ سروس کا آغاز ہوگیا

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 23:05

لاہور میں بالاخر خواتین کیلئے مخصوص گلابی رکشہ سروس کا آغاز ہوگیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) لاہور میں بالاخر خواتین کیلئے مخصوص گلابی رکشہ سروس کا آغاز ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ٹراسپورٹ سہولیات کے لحاظ سے پاکستان کے دیگر شہروں پر واضح برتری حاصل کیے ہوئے ہے۔

(جاری ہے)

لاہور میں متعدد ائیر کنڈیشنڈ پبلک بسوں کی سروس کے علاوہ میٹرو بس جیسے شاندار سفری سہولیات موجود ہیں۔ اب لاہور میں ایک اور شاندار سفری سہولت کا آغاز ہوگیا ہے۔ نئی شروع ہونے والے سروس گلابہ رکشہ سروس ہے جو کہ صرف خواتین کیلئے مخصوص ہے۔ ان رکشوں کو چلانے والی بھی خواتین ہیں اور ان میں سفر کرنے والی بھی صرف خواتین ہوں گی۔ فی الحال یہ سروس شہر کے چند مقامات پر شروع کی گئی ہے تاہم جلد ہی اسے شہر بھر میں شروع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :