لاہور کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران لگائے گئے بینرز اور جھنڈ وں کاوزن 52من نکلا ، گلیوں سے بینرز اور جھنڈے اتارنا باقی رہ گیا

پیر 12 اکتوبر 2015 23:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) لاہور کے ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران لگائے گئے بینرز اور جھنڈے ضلعی انتظامیہ نے اتارنے شروع کردئیے،بینرز اور جھنڈوں کا وزن 52من نکلا جبکہ ابھی گلیوں سے بینرز اور جھنڈے نہیں اتارے گئے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اتارے گئے بینرز اور جھنڈوں کا وزن 52من نکلا جبکہ ابھی گلیوں سے بینرز اور جھنڈے نہیں اتارے گئے ۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابھی حلقہ 122کی مین سڑکوں سے 1ہزار 4سو 34جھنڈے اور 5ہزار 1سو 69بینرز اتارے گئے ہیں ۔ابھی گلیوں میں لگے بینرز اور جھنڈے اتارے جانے باقی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :