نیپرا نے سینیٹ میں تحریک التواء پر اپنا موقف جمع کروا دیا

70فیصد استعما ل کے وقت سے صارفین کو غلط بلنگ کی گئی،وزارت پانی و بجلی مجموعی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں، اسے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ،نیپرا حکام

پیر 12 اکتوبر 2015 23:04

نیپرا نے سینیٹ میں تحریک التواء پر اپنا موقف جمع کروا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) نیپرا نے سینیٹ میں تحریک التواء پر اپنا موقف جمع کرواتے ہوئے کہا ہے کہ 70فیصد ٹائم آف یوز میٹرز سے صارفین کو غلط بلنگ کی گئی۔

(جاری ہے)

پیر کو نیپرا حکام کے مطابق وزارت پانی و بجلی غلط بلنگ اور بجلی کی کم پیداوار کی ذمہ دار ہے،70فیصد ٹائم آف یوز میٹرز سے صارفین کو غلط بلنگ کی گئی ہے، نیپرا تقسیم کارکمپنیوں کے 3فیصد صارفین کے ٹائم آف یوز میٹر ہیں، سرکاری پلانٹس سے پوری صلاحیت سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ نیپرا حکام کے مطابق وزارت پانی و بجلی مجموعی ذمہ داری سے بری الذمہ نہیں ہے اسے بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے

متعلقہ عنوان :