انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن ممبران کو ہٹانے کی قانون سازی پر کام کرے، 4پرانے ارکان کا استعفیٰ اب بھی چاہتے ہیں، اوکاڑہ میں (ن) لیگ اور آزاد امیدوار کے کام لوگوں کے ذہن میں زندہ تھے،اشرف سوہنا تو2ماہ پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، پھر بھی (ن) لیگ کو1 لاکھ 4 ہزار اور پی ٹی آئی کو1 لاکھ 2ہزار ووٹ پڑے، یہ ہماری فتح ہے،تحریک انصاف نے126دن کا دھرنا وزیراعظم کی فرائض سے کوتاہی کے خلاف دیا

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی نجی ٹی وی سے گفتگو

پیر 12 اکتوبر 2015 23:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ اوکاڑہ میں (ن) لیگ اور آزاد امیدوار کے کام لوگوں کے ذہن میں زندہ تھے،اشرف سوہنا تو2ماہ پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے، پھر بھی (ن) لیگ کو1 لاکھ 4 ہزار اور پی ٹی آئی کو1 لاکھ 2ہزار ووٹ پڑے، یہ ہماری فتح ہے، انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن ممبران کو ہٹانے کی قانون سازی پر کام کرے،ہم4پرانے ارکان کا استعفیٰ اب بھی چاہتے ہیں،تحریک انصاف نے126دن کا دھرنا اس لئے دیا تھا کیونکہ وزیراعظم نے فرائض سے کوتاہی برتی۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ اوکاڑہ میں (ن) لیگ اور آزاد امیدوار کے کام لوگوں کے ذہن میں زندہ تھے،اشرف سوہنا 2مہینے پہلے ہی پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، کل ہمیں دھاندلی کی کوئی رپورٹ نہیں ملی، دوبارہ انتخاب میں نمایاں فرق یہ تھا کہ عمران خان امیدوار نہیں تھے، کل اتنی بڑی تعداد میں ووٹ پڑنا ہماری فتح ہے، کل 1 لاکھ 4 ہزار ووٹ (ن) لیگ کو اور 1 لاکھ 2ہزار ووٹ ہمیں پڑے، ووٹ ٹرانسفر کا معاملہ الیکشن کمیشن یا نادرا سے متعلق ہے، کل مسلم لیگ نے بھی الیکشن ہارا اور تحریک انصاف نے بھی ہارا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے 4پرانے ارکان کا استعفیٰ اب بھی چاہتے ہیں، جمعہ کی رات وزیراعظم نواز شریف کا ٹی وی پر خطاب خلاف ورزی تھا، نوٹس لینا چاہیے تھا، انتخابی اصلاحات کمیٹی الیکشن کمیشن ممبران کو ہٹانے کی قانون سازی پر کام کرے، پاکستان تحریک انصاف نے126دن کا دھرنا اس لئے دیا تھا کیونکہ وزیراعظم نواز شریف نے فرائض سے کوتاہی برتی تھی