مسلم لیگ ن اپنے ورکروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے، پارٹی ورکروں کو تمام معاملات میں ان کا جائز مقام دیا جائے گا ،پارٹی ورکروں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے تمام وزراء کے دروازے کھلے ہیں، مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کے عوام نے میرٹ تعمیر و ترقی اور پرامن گلگت بلتستان کے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے اپنا ووٹ دیا ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون جی بی اسمبلی اورنگزیب اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن فاروق میر کا (ن) لیگ سب ڈویژن جگلوٹ کے اجلاس سے خطاب

پیر 12 اکتوبر 2015 23:01

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون جی بی اسمبلی اورنگزیب ایڈووکیٹ اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ ن فاروق میر نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن اپنے ورکروں کو اپنا اثاثہ سمجھتی ہے، پارٹی ورکروں کو تمام معاملات میں ان کا جائز مقام دیا جائے گا پارٹی ورکروں کیلئے وزیر اعلیٰ آفس کے تمام وزراء کے دروازے کھلے ہیں، پاکستان مسلم لیگ ن کو گلگت بلتستان کے عوام نے میرٹ تعمیر و ترقی اور پرامن گلگت بلتستان کے عظیم مقاصد کے حصول کیلئے اپنا ووٹ دیا ہے ۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو مسلم لیگ ن سب ڈویژن جگلوٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے رات دن کام کررہی ہے انہوں نے کہاکہ چکر کوٹ پاور ہاوس کی تعمیر سے جگلوٹ میں آنے والے 10سالوں کیلئے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا گیا ہے اور نئے پاور ہاوسز بنانے کیلئے فیزبلٹی کا آغاز جلد کردیا جائے گا ہاسٹیل کی اپ گریڈیشن ، سکولوں کو کالجز کا درجہ اور واٹر سپلائی کے سکیموں کے مکمل ہونے پر روز گار کے نئے مواقع سمیت اہلیان جگلوٹ کی معیار زندگی میں مثبت اضافہ ہوگا انہوں نے کہاکہ جلد ہی مشاورتی کمیٹیز کا اجلاس بلاکر جگلوٹ سب ڈویژن میں نئی ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جائے گاانہوں نے کہاکہ سابقہ 5سال جگلوٹ ترقیاتی منصوبوں کا قبرستان بنارہا جگلوٹ میں تمام زیر التواء سکیموں میں محکمانہ غفلت اور فنڈز ہڑپ کرنے والے ٹھیکیداروں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی پاکستان مسلم لیگ ن جگلوٹ کی سابقہ ناانصافیوں کا مکمل ازالہ کرے گی انہوں نے کہاکہ سابقہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو من پسند لوگوں میں تقسیم کیا گیا جلد نئے سروے کے ذریعے حقدار کو حق دیا جائے گا اجلاس میں پارٹی ورکروں کے مطالبے پر جگلوٹ میں پارٹی کا دفتر کے قیام کیلئے جلد اقدامات کئے جائیں گے پارٹی رہنماوں اور ورکروں سے مطالبے پر سب ڈویژن جگلوٹ میں ترقیاتی سکیموں کو مانیٹر کرنے کیلئے ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ بھی کرلیا گیا انہوں نے کہاکہ آئندہ 5سالوں میں سب ڈویژن جگلوٹ کے تمام بڑے مسائل کو ترجیحاً حل کیا جائے گا اور سب ڈویژن جگلوٹ کو ماڈل سب ڈویژن بنایا جائے گا اجلاس میں سرپرست اعلیٰ مسلم لیگ ن جگلوٹ ڈاکٹر افتخار احمد، صدر محمد یار، حکم جان نائب صدر، محمد طاہر جنرل سیکریٹری، عمران میر صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ، محمد طلحہ ، حاجی صفت، مرجان، غلام نصیر، چوہدری نصیب، حاجی علی جان، ضیاء الرحمن، امتیاز احمد سمیت سینئر رہنماوں نے شرکت کی۔