مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس،12اکتوبر 1999کے اقدام کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

12اکتوبر کو عوام کی منتخب کردہ پارلیمان پر پرویز مشرف جیسے آمر نے طاقت کے نشے میں شب خون مارا ، مقررین کا خطاب

پیر 12 اکتوبر 2015 23:00

گلگت ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا ایک اہم اجلاس صوبائی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا اجلاس میں مسلم لیگ ن ضلع گلگت کے صدر حاجی عابد علی بیگ ،جنرل سیکریٹری ریاض احمد ،سینئر نائب صدر فدا حسین ،سٹی صدر نمبردار جاوید انور ،جنرل سیکریٹری یاسر آفند ی ،صوبائی سیکریٹری اطلاعات فاروق میر ،شمس میر ،صوبائی صدر ایم ایس ایف رضوان راٹھور ،محمد اشفاق ،کمال حسین ،جاوید ،اسلم خان ،برہان الدین ،عطاء الرحمن ،نوید اکبر ،امجد حسین ،برہان امان ،تنویر احمد ،جبران خان ،طاہر قریشی ،اسامہ قریشی ،عمران میر ،محمد طلحہ سمیت کارکنوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ 12اکتوبر ملک کی سب سے بڑی جمہوری طاقت اور عوام کی منتخب کردہ پارلیمان پر پرویز مشرف جیسے آمر نے طاقت کے نشے میں شب خون مارا اور جمہوریت کی بساط لپیٹ دی حقیقت میں جمہوری نظام اور نواز شریف کی جمہوری حکومت پر ڈکٹیٹر پرویز مشرف کا خون مارنا پاکستان کی ترقی اور خوشحالی پر شب خون مارنا تھا انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنی آمریت سے پاکستان کو9سال تک دہشتگردی انتہاپسندی اور لاقانونیت کے اندھیروں میں دھکیل دیا 2013کے انتخابات میں پاکستان کے غیور عوام نے ایک بار پھر جمہوری روایات کو دوام بخشا اور نوازشریف کو اپنا قائد منتخب کیا آج ملک وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ترقی یافتہ وژن اوار خوشحالی کی طرف رواں دواں ہے وقت کا تقاضا ہے کہ ملک کے استحکام ترقی اور خوشحالی کیلئے ہم جمہوری روایات اور رویوں کے ساتھ دیں اور کسی بھی قسم کی آمریت کا راستہ روکٰں مقررین نے مزید کہا ڈکٹیٹر پرویز مشرف اگر نواز شریف کی جمہوریت حکومت پر شب خون نہ مارتے تو آج پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن چکا ہوتا اجلاس کے آخر میں متفقہ طور پر ایک قرار داد پاس کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :