12اکتوبر کو پاکستان اور دنیا بھر کی جمہوری قوتیں یوم سیاح کے طور پر یاد رکھیں گے ، 1999 کو اسی روز ایک آمر نے عوامی منتخب جمہوری حکومت پرر شب خون مارکر حکومت کا خاتمہ کیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کابیان

پیر 12 اکتوبر 2015 23:00

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ12اکتوبر کو پاکستان اور دنیا بھر کی جمہوری قوتیں یوم سیاح کے طور پر یاد رکھیں گے ، کیونکہ1999 کو اسی روز ایک آمر پرویز مشرف نے عوامی منتخب جمہوری حکومت پرشب خون مارکر حکومت کا خاتمہ کیا اورعوامی لیڈر ملک کے وزیر اعظم کوگرفتار کر کے جلا وطن کیا جمہوریت کے دشمن اس آمر کے اس اقدام کی وجہ سے ملک کو نقصان اٹھانا پڑا۔

پاکستان جو ترقی کی راہ رپر گامزن ہو رہا تھا ملک کی ترقی رک گئی۔ پیر کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ ملا پاکستان اور دنیا بھر کے جمہوری قوتیں اس دن کو ہمیشہ یوم سیاح کے طور پر یاد ررکھئینگے۔ ایک بارپھر11 اکتوبر کو پاکستان کے عوام نے جمہوریت اور وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف کے ویژن کوحلقہNA-122 میں ووٹ دے کر جمہوری روایات کو دوام بخشا ہے۔

(جاری ہے)

جس نے یہ ثابت کیا ہے کہ پاکستان کا خوشحال مستقبل جمہوریت سے وابسطہ ہے اورپاکستان وزیر اعظم نوازشریف کی قیادت میں آج تعمیر و ترتی کی راہوں پز گامزن ہے۔ پاکستانی عوام نے12اکتوبر1999 کو بھی آمریت کو قبول نہیں کیا تھا اور11اکتوبر2015کو لاہور میں پی ٹی آئی کی آمریت کو مسترد کیا ہے بحیثیت قوم ملک کی ترقی کیلئے جمہوری رویوں اور جمہوری اداروں کو مستحکم و توانا کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :