پاکستان آرمی میں سپاہی رینک میں بھرتی کی رجسٹریشن 15 اکتوبر سے 8 نومبر 2015 تک جاری رہے گی،آرمی بھرتی لاڑکانہ

پیر 12 اکتوبر 2015 22:57

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) آرمی بھرتی لاڑکانہ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق پاکستان آرمی میں سپاہی رینک میں بھرتی کی رجسٹریشن 15 اکتوبر سے 8 نومبر 2015 تک جاری ہے۔

(جاری ہے)

جس میں ضلع لاڑکانہ، دادو، جیکب آباد، شکارپور، کشمور کندھ کوٹ اور قمبر شہدادکوٹ کے خواہشمند میٹرک پاس نوجوان اپنی اصلی دستاویزات کے ساتھ آرمی بھرتی دفتر لاڑکانہ نزد گورنمنٹ ڈگری کالج میں صبح 8 بجے سے سہ پہر 3 بجے کے دوران تشریف لائیں۔

متعلقہ عنوان :