Live Updates

پی ٹی آئی نے من پسند وکٹ پرمیچ کھیلا‘ ہارنے پر پریشان کیوں ہیں؟زعیم قادری

پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرنے چاہئیں‘ الزامات ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ کے مصداق ہیں قبضے کے مقابلے میں جذبے کی جیت ہضم نہیں ہو رہی‘باشعور عوام کو گالم گلوچ اور جلسے جلوس کے کلچر سے متاثر نہیں کیا جا سکتا

پیر 12 اکتوبر 2015 22:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پنجاب اسمبلی کے رکن سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو انتخابی نتائج کھلے دل کے ساتھ تسلیم کرنے چاہئیں، چوہدری سرور کے الزامات ’’ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا‘‘ کے مصداق ہیں، پی ٹی آئی نے من پسند وکٹ پر میچ کھیلا، ہارنے کے بعد پریشان کیوں ہیں؟ سید زعیم حسین قادری نے چوہدری سرور اور دیگر کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ قبضے کے مقابلے میں جذبے کی جیت مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہی۔

(جاری ہے)

لاہور کے باشعور عوام کو گالم گلوچ اور جلسے جلوس کے کلچر سے متاثر نہیں کیا جا سکتا۔ عمران خان اور ان کے ساتھیوں کو سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ پی ٹی آئی کا موقف الیکشن لڑنے سے پہلے بھی دھاندلی تھا اور الیکشن ہار کر بھی دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الزامات اور گالم گلوچ کی سیاست کو اب دفن کر دینا چاہیے۔ این اے 122 کے باشعور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے مینڈیٹ کی توثیق کر دی۔ چوہدری سرور اور دیگر کے تمام الزامات اور تحفظات بے بنیاد ہیں۔ زعیم قادری نے کہا کہ عمران خان پہلے حلقے کھولنے کا مطالبہ کرتے تھے۔ پھر الیکشن کا‘ اب سب کچھ ہو چکا ہے تو پریشان کیوں ہیں؟ عوام کی خدمت کریں اور پھر ان کے پاس جائیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :