ژوب فیسٹول کے افتتاحی تقریبات میں عوام کا جوش اور ولولہ قابل دید ہے ، جعفر خان مندوخیل

پیر 12 اکتوبر 2015 22:55

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء(پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور صوبائی وزیر ریونیو ، ایکسائز او ر ٹرانسپورٹر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ ژوب فیسٹول کے افتتاحی تقریبات میں عوام کا جوش اور ولولہ قابل دید ہے اور عوام کی خوشحالی دیکھ کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ سال ایک عظیم الیشان فیسٹول منعقد کریں گے ہمیں عوام اور نوجوانوں سے کے جذبات اور خوشی کا احساس ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ژوب فیسٹول کے اختتام پر گرینڈ میوزیکل شو اور سپورٹس میلہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ جعفر مندوخیل نے کہاکہ ژوب میں یہ پہلا فیسٹول تھااور عوام کی بھرپور شرکت اور نوجوانوں کے چہروں پر خوشی دیکھ کر ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ نوجوانں کیلئے مزید پروگرامز اور ان کے دلچسپی کے کھیل و کود منعقد ہوں گے بلکہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کیلئے چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل ژوب شیخ محمد یوسف اور انتظامیہ کے ساتھ ملک کر آئندہ کا لائحہ عمل بنائیں گے ہم سپورٹس کو مکل سپورٹ کرینگے اور فٹبال وکرکٹ کے اعلیٰ تورنامنٹس منعقد کرائیں گے جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ ژوب کے نوجوانوں کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ آئیں اور ہمارے کاروان ترقی وخوشحالی کا حصہ بنیں تاکہ خوشحالی ژوب کے مشن کو پورا کیا جا سکے ۔

(جاری ہے)

ہم ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ اب نوجوانوں کے مسائل حل اور انکے میوزیکل شو اور گلو کاروں کی شاندار پر فارمنس کی بھر تعریف کی اور کہاکہ موسیقی سے نوجوانوں کی دلی لگاؤ ہے اور آج موسیقی میں شریف ہزاروں نوجوانوں کی چہروں پر مسکراہٹ اور خوشی دیکھ کر ہمیں مسرت ہوئی اور آئندہ بھی ایسے جشن منعقد ہوں گے جعفر خان مندوخیل نے کہاکہ ہم ژوب کے نوجوانوں کے خوشی دیکھنا چاہتے ہیں اور اب خصوصی طورپر ژوب کے نوجوانوں پر کام کیاجا ئیگا۔