جماعت اہلسنّت یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منائے گی

پیر 12 اکتوبر 2015 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ جماعت اہلسنّت یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروقؓ عقیدت و احترام سے منائے گی اس موقع پر ملک بھر میں سیدنا عمر فاروق کانفرنسیں منعقد کی جائیں گی ۔ حکومت یکم محرم کو سرکاری تعطیل کا اعلان کرے۔

(جاری ہے)

جماعت اہلسنّت یکم تا دس محرم ’’عشرہ پیغام حسین ‘‘ منائے گی اور دس محرم کو ’’ یوم امن ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا جماعت اہلسنّت سے وابستہ علماء و مشائخ قیام امن کیلئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔

حکومت محرم میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کرے۔علماء محرم میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کیلئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ جماعت اہلسنّت محرم میں ہر شہر میں پیغام حسین کانفرنسیں منعقد کرے گی ۔ حضرت امام حسین کی شہادت سے حق کیلئے جان دینے کا سبق ملتا ہے۔

متعلقہ عنوان :