کراچی، 8سے10محرم تک ڈبل سواری پر پابندی کا امکان

پیر 12 اکتوبر 2015 22:53

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے باعث سندھ میں یکم سے دس، جبکہ کراچی میں آٹھ، نو اور دس محرم الحرام کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان,صوبائی محکمہ داخلہ نے وزیر اعلی سے سفارش کردی۔ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے سندھ کے مختلف اضلاع میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ نے تجویز کیا ہے کہ یکم سے دس محرم الحرام تک حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور میرخاص، جبکہ کراچی میں آٹھ سے دس محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کی جائے گی۔موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد ہوگا۔ امن و امان کے کی صورتحال کے باعث ان اضلاع میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :