کراچی محرم الحرام، 239ٹربل پوائنٹ کی نشاندہی،سیکیورٹی پلان مرتب

پیر 12 اکتوبر 2015 22:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) پولیس نیمحرم الحرام کے دوران 239مقامات کی نشاندہی کی ہے جہاں دو گروپوں میں تصادم یا دہشت گردی ہوسکتی ہیجبکہ شہر کی 61امام بارگاہوں کو انتہائی حساس جبکہ 238کو حساس قراردیتے ہوئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے ۔ محرم الحرام کے سیکیورٹی پلان کے مطابق کراچی میں 601 مجالس کو انتہائی حساس اور 2028کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں یکم سے10 محرم الحرام تک واعظ کی 3محافل کو انتہائی حساس اور 70کو حساس، 22مساجد انتہائی حساس،453حساس جبکہ 158ماتمی جلوس انتہائی حساس اور 398حساس قرار دیئے گئے ہیں۔شہر کے جن 239ایسے مقامات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں تصادم کا خدشہ ہے،ان میں ساوتھ رینج میں 65،ویسٹ میں 144،ایسٹ میں 30مقامات شامل ہیں جنہیں ٹربل پوائنٹ قراردیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق محرم الحرام میں 17ہزار558اہلکار تعینات ہوں گیجبکہ 646 پولیس موبائلز اور 426 موٹرسائیکلیں گشت پر مامور ہونگی۔

متعلقہ عنوان :