سندھ کے 7 ہزار سے زائد مدارس کی رجسٹریشن تقریباً مکمل

پیر 12 اکتوبر 2015 22:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) سندھ کے 7ہزار 4سو سے زائد مدارس کی رجسٹریشن کا کام تقریبا مکمل کرلیا گیا ہے،اسپیشل برانچ کی رپورٹ کے مطابق کراچی اور اس کے اطراف میں 2ہزار 5سو مدارس ہیں جبکہ سندھ بھر میں 7ہزار 4سے زائد مدارس ہیں ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق شہر اور اطراف میں واقع رجسٹرڈ مدارس کی تعداد 1900ہے،سندھ بھر کے مدارس کی رجسٹریشن کا عمل تقریبا مکمل ہوگیا ہے۔

متعلقہ عنوان :