Live Updates

این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن میں عمران خان کہ بہنوں کی جانب سے ووٹ نا ڈالنے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی پیر 12 اکتوبر 2015 22:52

این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن میں عمران خان کہ بہنوں کی جانب سے ووٹ نا ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.12اکتوبر 2015 ء) این اے 122 لاہور ضمنی الیکشن میں عمران خان کہ بہنوں کی جانب سے ووٹ نا ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز این اے 122 کے ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے ایاز صادق نے تحریک انصاف کے علیم خان کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے دی تھی۔

(جاری ہے)

تجزیہ نگاروں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ این اے 122 کے ضمنی الیکشن کو جتنی اہمیت حاصل ہوگئی تھی اس کے بعد ووٹرز کی بڑی تعداد کا ووٹ ڈالنے کے لیے گھروں سے نکلنے کا امکان تھا۔

تاہم امیدوں کے برعکس ووٹر ٹرن آوٹ کم رہا۔ اس حوالے سے اب انکشاف ہوا ہے کہ اس حلقے میں مقیم عمران خان کی تینوں بہنوں کی جانب سے بھی اپنے ووٹ کے حق کو استعمال نہیں کیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین حفیظ اور ڈاکٹر عظمی کا ووٹ اس حلقے مین رجسٹر ہے تاہم اس کے باوجود ان کی جانب سے ووٹ نہیں ڈالا گیا۔ تاہم اس حوالے سے تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات