سندھ کے 14اضلاع میں 40لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلا ئے جائیں گے، جام مہتاب حسین ڈھر

پیر 12 اکتوبر 2015 22:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء) صوبائی وزیر جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ 12اکتوبر سے 15اکتوبر تک سندھ کے 14اضلاع میں جاری انسداد پولیومہم کے دوران کو حیدر آباد ، لاڑکانہ، دادو، جامشورو ، سانگھڑ ، سکھر ، گھوٹکی ، شکارپور ، جیکب آباد ، کشمور ، نو شہروفیروز ، شہید بینظیر آباد، خیر پور اور قمبر میں چا لیس لا کھ بچو ں کو پولیو سے بچا ؤکے قطرے پلا ئے جائیں گے۔

یہ بات پیر کو انہوں نے جاری ہونے والے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں انسداد پولیو کے دوران بلدیہ ٹاؤن کے93130، بن قاسم ٹاؤن 120553 ، گڈاپ ٹاؤن 71446 ، گلبرگ ٹاؤن6373 ، گلشن اقبال 91628 ، کیماڑی 30140 ، کورنگی57643 ،لانڈھی 36033 ، لیاقت آباد 28433 ،، ملیر 30643 ، نارتھ ناظم آباد17288 ، نارتھ کراچی45764، اورنگی ٹاؤن 92498 ، صدر 7381 او سائٹ ٹاؤن کی حدود میں 120273بچوں کو پولیو سے بچا ؤ کے قطرے پلائے گئے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت نے مزید کہا کہ ڈینگی وائرس سے متعلق آگہی مہم کو صوبے کے تمام اضلاع تک پھیلایا گیا ہے اور پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دوسرا مرحلہ بھی جلد شروع کیا جائے گا انہوں نے بتایا کہ گذشتہ ہفتے کے دوران کراچی میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ 186مریض سامنے آئے جبکہ ایک مریض حیدر آباد میں سامنے آیا ہے۔ صوبائی وزیر صحت نے بتایا کہ رواں سال کے دوران اب تک ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2258ہے جن میں سے2203کا تعلق کراچی جبکہ 55مریضوں کا تعلق صو بے سندھ کے دیگر اضلاع سے ہے۔