ڈی سی او لاہورکی زیر صدارت شہرکے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کو نسلز میں شروع ہو نے والی پو لیو مہم کے حوالے سے اہم اجلاس

پیر 12 اکتوبر 2015 22:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت 14اکتوبرسے شہرکے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کو نسلز میں شروع ہو نے والی پو لیو مہم کے حوالے سے ایک اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ای ڈی او(ہیلتھ)، ڈی ڈی او ز(ہیلتھ)، ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز،یونیسف،ڈبلیو ایچ او کے نمائندگان اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

ڈی سی او لاہور نے بتایا کہ14اکتوبرسے شرو ع ہو نے والی تین روزہ پولیو مہم شہر کے چھ ٹا ؤنز کی74حساس یونین کونسلز میں چلائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ تین روزہ پو لیو مہم داتا گنج بخش ٹا ؤن،راوی ٹا ؤن ، سمن آباد ٹاؤن کی تمام یونین کونسلز جبکہ علا مہ اقبال ٹا ؤن،گلبرگ ٹا ؤن اور عزیز بھٹی ٹا ؤن کی چند حساس یو نین کونسلز میں چلا ئی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی طرف سے1919پو لیو کی ٹیمیں تین روزہ پو لیو مہم میں حصہ لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تین روزہ پولیو مہم میں05 لا کھ97ہزار5سو44 پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پو لیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور کسی وجہ سے رہ جا نے والے بچوں کے لیے دو دن بطور کیچ اپ ڈے رکھے گئے ہیں۔ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر)محمد عثمان نے کہا ہے کہ ٹاؤنز ایڈمنسٹریٹرز پو لیو ٹیموں کی خودنگرانی کر یں گے۔