لاہور‘ضلعی حکومت کا دودھ اور دہی کی اضافہ شدہ نئی قیمتوں کا اعلان

دودھ 70روپے فی کلو اور دہی 85روپے فی کلو میں فروخت ہو گا‘ نوٹیفکیشن جاری

پیر 12 اکتوبر 2015 22:42

لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء )ضلعی حکومت نے دودھ اور دہی کی اضافہ شدہ نئی قیمتوں کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

نئے نرخ نامے کے مطابق دودھ 70روپے فی کلو اور دہی 85روپے فی کلو میں فروخت ہو گا ۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک سے قبل دودھ 65روپے اور دہی کی قیمت 75روپے فی کلو مقررتھی ۔