پوری پاکستانی قوم دکھ کی گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے، پاکستان کا دہشت گردی کیخلاف ترکی کی حمایت کا اعادہ

پیر 12 اکتوبر 2015 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) امورخارجہ کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی سید طارق فاطمی نے برادرترک قوم کی دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔وہ پیر کے روز یہاں ترکی کے سفارتخانے کے دورے کے موقع پر گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس دوران انقرہ میں دہشت گرد حملے کے متاثرین کی یاد میں تعزیتی کتاب میں تاثرات قلم بند کئے۔طارق فاطمی نے سفاکانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے علاوہ ترکی کے عوام اور حکومت کے ساتھ دلی تعزیت اورہمدردی کا اظہارکیا انہوں نے حملے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے برادرترک قوم کی دہشت گردی کے خلاف مہم میں پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کیا اورکہاکہ پوری پاکستانی قوم دکھ کی اس گھڑی میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :