پوٹھوہار فٹ بال چیلنج کپ 2015،سی ڈی اے کی ٹیم نے 2-0سے کامیابی حاصل کر لی

پیر 12 اکتوبر 2015 22:39

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) پوٹھوہار فٹ بال چیلنج کپ 2015مورخہ 07اکتوبر2015کو سی ڈی اے فٹبال کلب اور گنگال فٹ بال کلب کے درمیان میچ کھیلا گیا جو سی ڈی اے کی ٹیم نے 2-0سے جیت لیا ،سی ڈی اے کی طرف سے پہلا گول مشتاق جبکہ دوسر اگول مدثرنے کیا ،10اکتوبرکے دوسرے میچ میں سی ڈی اے کی ٹیم نے محکمہ تعلیم کی ٹیم کو 2-0سے شکست دے دی ،میچ کا پہلا گول اسد شمیم جبکہ دوسرا گول بلال نے کیا ،اس موقع پر سی ڈی اے سپورٹس اینڈ کلچر ڈائریکٹوریٹ کے سپورٹس آفیسر چوہدری شہزاد یسیٰن بھی موجود تھے انھوں نے سی ڈی اے فٹبال ٹیم کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کے فروغ سے نوجوان نسل کی صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور نئے کھیلنے والوں کی حوصلہ افزائی کے علاوہ با صلاحیت نوجوانوں کو بھرپور طریقے سے کھیل کے میدان میں اپنی صلاحیتیوں کو اجاگر کرنے کا موقع فراہم ہو سکے گا ،ایونٹ کا تیسرا میچ مورخہ 13اکتوبر کو سی ڈی اے فٹبال کلب اور چناب فٹبال کلب کے درمیان ہو گا ،

متعلقہ عنوان :