راولپنڈی ، وزارت خارجہ نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کرنے کیلئے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی، دو گواہان ایس پی اور انسپکٹر آئندہ سماعت پرطلب

پیر 12 اکتوبر 2015 22:38

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء ) عدالتی احکامات کے بعد وزارت خارجہ نے سابق وزیر اعظم وسابق چیئرپرسن پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو قتل کیس میں امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کرنے کیلئے رپورٹ عدالت میں پیش کر دی،جب کہ دو گواہان ایس پی اور انسپکٹر کوآئندہ سماعت پرطلب کرلیا،کیس کی کارروائی14کتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

پیرکے روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ کے روبروبے نظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت ہوئی،اس موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز،سابق ایس پی راول خرم شہزاد وڑائچ ، ایف آئی کے پراسیکیوٹر چوہدری اظہر ، دیگر وکلاء اور ملزمان اعتزاز شاہ وغیرہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے، دوران سماعت وزارت خارجہ حکام نے امریکی صحافی مارک سیگل کے بیان پر جرح کیلئے رپورٹ پیش کی اورفاضل جج کوآگاہ کیاکہ امریکن صحافی مارک سیگل نومبرمیں میسر ہونگے،جس پرفاضل جج نے ہدایت کہ اس کے لئے ٹائم ٹیبل بنایاجائے ،جب کہ دوسری جانب فاضل جج کو گواہ انسپکٹر کاشف ریاض کی عدم حاضری بارے آگاہ کیاگیاجس کے باعث قلمبندکیے گئے بیان پرجرح نہ ہوسکی ،فاضل جج نے ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پرکیس کے دیگردوگواہان ایس پی طاہر ایوب اور انسپکٹر طارق الیاس کی موجودگی کوممکن بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :