حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 3 ماہ میں 150 ارب روپے کی رقم جاری

پیر 12 اکتوبر 2015 22:36

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اکتوبر۔2015ء)رواں مالی سال کے بجٹ میں حکومت نے پی ایس ڈی پی کے لئے 700 ارب روپے مختص کیے تھے جس کا 21 فیصد اب تک جاری کیا جاچکا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت رواں مالی سال کے 3 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں کے لئے 150 ارب روپے کی رقم جاری کر چکی ہے۔پلاننگ کمیشن کے مطابق حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کو 14 ارب 64 ارب روپے ،نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو 14 ارب 11 کروڑ روپے، واپڈا کو 23 ارب 48 کروڑ، عارضی بے گھر افراد اور سیکیورٹی کے لئے 52 ارب 62 کروڑ روپے جبکہ فاٹا کو 3 ارب 45 کروڑ روپے جاری کرچکی ہے۔